چین نے ڈوکلم سرحدی تنازعہ پر بھارتی وزیر دفاع کے بیان کو مسترد کردیا

بیجنگ ۔ 23 اگست (اے پی پی) چین نے ڈوکلم سرحدی تنازعہ پر بھارتی وزیر دفاع کے بیان کو مسترد کرتے ہو ئے کہا ہے کہ نہ صرف بھارتی فوج نے غیر قانونی طور پر سرحد پار کی بلکہ بھارتی حکومت کی طرف سے اس غیر قانونی قدام کا انتہائی مضحکہ خیز جواز دیا گیا۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ بھارتی حکومت نے اپنے فوجیوں کے سرحد …

بیجنگ ۔ 23 اگست (اے پی پی) چین نے ڈوکلم سرحدی تنازعہ پر بھارتی وزیر دفاع کے بیان کو مسترد کرتے ہو ئے کہا ہے کہ نہ صرف بھارتی فوج نے غیر قانونی طور پر سرحد پار کی بلکہ بھارتی حکومت کی طرف سے اس غیر قانونی قدام کا انتہائی مضحکہ خیز جواز دیا گیا۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ بھارتی حکومت نے اپنے فوجیوں کے سرحد پار کرنے کے غیر قانونی اقدام کا جواز یہ بتایا ہے کہ چین اس علاقے میں ایک سڑک کی تعمیر میں مصروف ہے۔ چینی ترجمان نے کہا کہ اگر بھارت کے اس جواز کو تھوڑی دیر کے لئے درست تسلیم بھی کر لیا جائے تو اس کی بنیاد پر کوئی بھی شخص اپنے پڑوسی کے گھر میں زبردستی گھس سکتا ہے اوربھارت کی طرف سے اپنی سرحد کے اندر کسی علاقے میں کسی بڑے انفراسٹرکچر کی تعمیر کو اپنے لئے خطرہ قرار دے کر چینی فوج بھی بین الاقوامی سرحد پار کر سکتی ہے۔

Leave a Reply