بیجنگ ۔11دسمبر (اے پی پی):چین نے آئی ایم ایف سے تعاون مزید گہرا کرنے کا مطالبہ کیاہے ۔شنہوا کے مطابق بیجنگ میں آئی ایم ایف کی مینیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جورجیوا سے ملاقات کے دوران چینی نائب وزیراعظم ہی لی فنگ نے امید ظاہر کی کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) مثبت کردار ادا کرتا رہے گا، کثیرالجہتی تجارتی نظام کی حمایت کو مضبوط کرے گا اور چین کے …
چین کا آئی ایم ایف سے تعاون مزید گہرا کرنے کا مطالبہ ، عالمی معیشت میں نئی جان ڈالنے کی امید

مزید خبریں
بیجنگ ۔11دسمبر (اے پی پی):چین نے آئی ایم ایف سے تعاون مزید گہرا کرنے کا مطالبہ کیاہے ۔شنہوا کے مطابق بیجنگ میں آئی ایم ایف کی مینیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جورجیوا سے ملاقات کے دوران چینی نائب وزیراعظم ہی لی فنگ نے امید ظاہر کی کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) مثبت کردار ادا کرتا رہے گا، کثیرالجہتی تجارتی نظام کی حمایت کو مضبوط کرے گا اور چین کے ساتھ تعاون کو مزید گہرا کرے گا تاکہ چین اور عالمی معیشت میں نئی توانائی پیدا کی جا سکے۔
ہی لی فنگ، جو چینی کمیونسٹ پارٹی کی سینٹرل کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن بھی ہیں، نے کہا کہ رواں سال کے آغاز سے چین کی معیشت مستحکم اور بہتر کارکردگی دکھا رہی ہے، اور ملک کو پائیدار اور صحت مند اقتصادی ترقی جاری رکھنے پر مکمل اعتماد ہے۔ ملاقات میں کرسٹلینا جورجیوا نے عالمی معیشت میں چین کی شراکت کو سراہا اور شنگھائی میں آئی ایم ایف سینٹر کے قیام میں چین کی مضبوط تعاون پر شکریہ ادا کیا، جس نے پیر سے باضابطہ طور پر اپنا کام شروع کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف چین کے ساتھ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔








