چین کا اقتصادی منظرنامہ غیریقینی ہے،کاروباری قرضے اور مبہم مالیاتی شعبہ خطرات میں اضافہ کررہے ہیں، آئی ایم ایف

بیجنگ ۔ 15 جون(اے پی پی) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے کہا ہے کہ چین کا اقتصادی منظرنامہ غیریقینی ہے جہاں کاروباری قرضے اور مبہم مالیاتی شعبہ خطرات میں اضافہ کررہے ہیں۔آئی ایم ایف کے فرسٹ ڈپٹی مینیجنگ ڈائریکٹر ڈیوڈ لپٹن نے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کی دوسری بڑی معیشت قلیل مدتی ترقی کررہی ہے تاہم مستقبل قریب میں مزید غلطیوں کا امکان ہے۔انھوں …

بیجنگ ۔ 15 جون(اے پی پی) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے کہا ہے کہ چین کا اقتصادی منظرنامہ غیریقینی ہے جہاں کاروباری قرضے اور مبہم مالیاتی شعبہ خطرات میں اضافہ کررہے ہیں۔آئی ایم ایف کے فرسٹ ڈپٹی مینیجنگ ڈائریکٹر ڈیوڈ لپٹن نے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کی دوسری بڑی معیشت قلیل مدتی ترقی کررہی ہے تاہم مستقبل قریب میں مزید غلطیوں کا امکان ہے۔انھوں نے کہا کہ تیزی سے بڑھتے قرضوں، ڈھانچے کی اضافی صلاحیت اور وسعت پذیر بڑے ، مبہم اور باہم مربوط مالیاتی شعبے میں وسط مدتی ترقی کی صورتحال غیر یقینی ہے۔

Leave a Reply