ابوظہبی ۔11مارچ (اے پی پی):چین نے خلیج فارس کے پورے خطے میں جنگ کے پھیلنے کے خدشے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری طور پر جنگ بندی اور کشیدگی کم کرنے کی اپیل کی ہے۔تاس کے مطابق چین کے مشرق وسطیٰ کے لیے خصوصی ایلچی ژائی جون نے ابو ظہبی کے دورے کے دوران متحدہ عرب امارات کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ عبداللہ بن زاید النہیان …
چین کا خلیج فارس میں جنگ کے پھیلاؤ پر تشویش کا اظہار، کشیدگی کم کرنے کی اپیل

مزید خبریں
ابوظہبی ۔11مارچ (اے پی پی):چین نے خلیج فارس کے پورے خطے میں جنگ کے پھیلنے کے خدشے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری طور پر جنگ بندی اور کشیدگی کم کرنے کی اپیل کی ہے۔تاس کے مطابق چین کے مشرق وسطیٰ کے لیے خصوصی ایلچی ژائی جون نے ابو ظہبی کے دورے کے دوران متحدہ عرب امارات کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ عبداللہ بن زاید النہیان سے ملاقات میں کہا کہ چین کو خدشہ ہے کہ جنگ کے شعلے پورے خلیج فارس کے خطے تک پھیل سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چین کا مؤقف ہے کہ خلیج فارس کے تمام ممالک کی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کا احترام کیا جانا چاہیے اور شہریوں یا غیر فوجی اہداف پر کسی بھی حملے کی سخت مذمت کی جانی چاہیے۔
ملاقات کے دوران اماراتی وزیر خارجہ عبداللہ بن زاید النہیان نے کہا کہ متحدہ عرب امارات اس تنازع کا فریق نہیں ہے اور خطے میں امن کا حامی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ امارات کو اس تنازعہ میں نشانہ نہیں بنایا جانا چاہیے۔انہوں نے چینی وفد کو یقین دہانی کرائی کہ امارات اپنی سرزمین پر موجود چینی شہریوں اور اداروں کی سلامتی کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گا۔
دورے کے دوران چینی خصوصی ایلچی ژائی جون نے متحدہ عرب امارات کے صدر کے چین کے لیے خصوصی ایلچی خلدون المبارک سے بھی ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔








