بیجنگ ۔12اکتوبر (اے پی پی):چین نے فلسطین میں انسانی صورتحال پر گہری تشو یش کا اظہار کیا ہے۔چینی خبررساں ادارے کے مطابق چینی حکومت کے خصوصی ایلچی برائے مشرق وسطیٰ ژائی جون نے فلسطینی اول نائب وزیر خارجہ امل جیادو سے فلسطین اسرائیل تنازعہ کی صورتحال پر ٹیلی فونک بات چیت کے دوران انسانی صورتحال پر گہری تشو یش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چین فلسطین اور اسرائیل کے …
چین کا فلسطین میں انسانی صورتحال پر گہری تشو یش کا اظہار

مزید خبریں
بیجنگ ۔12اکتوبر (اے پی پی):چین نے فلسطین میں انسانی صورتحال پر گہری تشو یش کا اظہار کیا ہے۔چینی خبررساں ادارے کے مطابق چینی حکومت کے خصوصی ایلچی برائے مشرق وسطیٰ ژائی جون نے فلسطینی اول نائب وزیر خارجہ امل جیادو سے فلسطین اسرائیل تنازعہ کی صورتحال پر ٹیلی فونک بات چیت کے دوران انسانی صورتحال پر گہری تشو یش کا اظہار کرتے ہوئے
کہا کہ چین فلسطین اور اسرائیل کے درمیان جاری تنازعے کی شدت پر انتہائی رنجیدہ ہے ،جس کی وجہ سے بے گناہ شہریوں کی ہلاکتیں ہوئی ہیں اور فلسطین میں سلامتی اور بگڑتی ہوئی انسانی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتا ہے۔
عام شہریوں کی حفاظت کے لئے فوری جنگ بندی اشد ضروری ہے۔ عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ مشترکہ طور پر صورتحال کی شدت کو کم کرنے اور فلسطینی عوام کو انسانی امداد فراہم کرنے میں اپنا کردار موثر انداز میں ادا کرے۔ انہوں نے کہا کہ چین جنگ بندی کو فروغ دینے اور تشدد کو روکنے، انسانی بحران کو کم کرنے میں مدد کرنے، امن اور بات چیت کو فعال طور پر فروغ دینے اور مسئلہ فلسطین کے جامع، منصفانہ اور دیرپا حل کو فروغ دینے میں تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا۔








