چین کا پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی معاہدے کا خیرمقدم

بیجنگ۔20اکتوبر (اے پی پی):چین نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان طے پانے والے جنگ بندی کے معاہدے کا خیرمقدم کیا ہے۔شنہوا نیوز کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکون نے پیر کو کہا کہ چین پاکستان اور افغانستان کے درمیان طے پانے والے جنگ بندی کے معاہدے کا خیرمقدم کرتا ہے۔ چینی وزارت خارجہ کےترجمان نے روزانہ کی پریس بریفنگ کے دوران جنگ بندی کے معاہدے پر اپنے …

بیجنگ۔20اکتوبر (اے پی پی):چین نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان طے پانے والے جنگ بندی کے معاہدے کا خیرمقدم کیا ہے۔شنہوا نیوز کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکون نے پیر کو کہا کہ چین پاکستان اور افغانستان کے درمیان طے پانے والے جنگ بندی کے معاہدے کا خیرمقدم کرتا ہے۔

چینی وزارت خارجہ کےترجمان نے روزانہ کی پریس بریفنگ کے دوران جنگ بندی کے معاہدے پر اپنے تبصرے میں کہا کہ پاکستان اور افغانستان دونوں چین کے روایتی دوست ہمسایہ اور ایک دوسرے کے پڑوسی ہیں جنہیں دور نہیں کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے کا خیرمقدم کرتا ہے اور متعلقہ ممالک کے تعاون کو سراہتا ہے،چین پاکستان اور افغانستان کے درمیان اپنے اختلافات کو دور کرنے، ایک جامع اور دیرپا جنگ بندی کے حصول اور دونوں ممالک اور خطے کے امن و استحکام کے مشترکہ تحفظ کے لیے مسلسل بات چیت اور مشاورت کی مخلصانہ امید کرتا ہے اور اس کی حمایت کرتا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ چین پاکستان اور افغانستان کے تعلقات کو بہتر بنانے اور آگے بڑھانے میں تعمیری کردار ادا کرنے کے لیے عالمی برادری کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہے۔

مزید خبریں