چین کا پاکستان کی انسداد دہشت گردی کی کوششوں کا خیر مقدم ترجمان وزارت خارجہ

بیجنگ ۔ 17 اپریل (اے پی پی) چین نے پاکستان کی انسداد دہشت گردی کی کوششوں کا خیر مقدم کیا ہے۔ چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لو کانگ نے بیجنگ میں معمول کی پریس بریفنگ کے دوران عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے موثر اقدامات کی عالمی سطح پر پذیرائی کی جانی چاہیے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان …

بیجنگ ۔ 17 اپریل (اے پی پی) چین نے پاکستان کی انسداد دہشت گردی کی کوششوں کا خیر مقدم کیا ہے۔ چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لو کانگ نے بیجنگ میں معمول کی پریس بریفنگ کے دوران عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے موثر اقدامات کی عالمی سطح پر پذیرائی کی جانی چاہیے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان کی طرف سے دہشت گردی اور انتہا پسندی کی روک تھام کے لئے قومی ایکشن پلان پر موئثر عمل درآمد کیا جا رہا ہے ۔ چینی ترجمان نے کہا کہ یہ اقدام انسداد دہشت گردی سے متعلق پاکستان کے ٹھوس عزم کا اظہار ہے اور چین پاکستان کی ان کوششوں کی تعریف کرتا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ میں اہم شراکت دار ہے اور پاکستان نے دہشت گردی کی روک تھام کے لئے بین الاقوامی سطح پر جاری کوششوں کے لیے بڑی قربانیاں دی ہیں۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے توقع ظاہر کی کہ بین الاقوامی برادری مشترکہ طور پر عالمی اور علاقائی امن کو برقرار رکھنے کے لیے دہشت گردی کے خلاف تعاون کو مستحکم بنائے گی۔
Back to Conversion Tool

Urdu Home

Leave a Reply