چین کرونا وائرس پر قابو پانے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے، پاکستانی تارکین وطن اور طلباءکی مدد کیلئے پاکستانی سفارتخانہ اور قونصلیٹ جنرل چوبیس گھنٹے چین کے مرکزی اور صوبائی حکام کیساتھ رابطوں میں ہے،چین میں تعینات پاکستانی سفیر نغمانہ ہاشمی کی چینی میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 4 فروری (اے پی پی) بیجنگ میں تعینات پاکستانی سفیر نغمانہ ہاشمی نے کرونا وائرس پر موثر قابو پانے کیلئے چینی اقدمات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ چین کرونا وائرس پر قابو پانے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے، اس نوعیت کے وائرس پر قابو پانے کیلئے چین نے جس تیزی سے انتظامات کئے ہیں دنیا کے کسے دوسرے ملک کے بس کی بات نہیں تھی۔منگل کو …

اسلام آباد ۔ 4 فروری (اے پی پی) بیجنگ میں تعینات پاکستانی سفیر نغمانہ ہاشمی نے کرونا وائرس پر موثر قابو پانے کیلئے چینی اقدمات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ چین کرونا وائرس پر قابو پانے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے، اس نوعیت کے وائرس پر قابو پانے کیلئے چین نے جس تیزی سے انتظامات کئے ہیں دنیا کے کسے دوسرے ملک کے بس کی بات نہیں تھی۔منگل کو چینی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی سفیر نے کہا کہ اب تک چین میں خوراک کی کوئی قلت پیدا نہیں ہوئی کیونکہ نئے سال کی چھٹیوں کے بعد دکانیں اب کھل رہی ہیں۔جامعات بھی اس بات کو یقینی بنا رہی ہیں کہ طلباءکو خوراک کی کمی کا سامنا نہ ہو۔ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے سفیر نے کہا کہ چین میں مقیم پاکستانی تارکین وطن اور طلباءکی مدد کیلئے بیجنگ میں پاکستانی سفارتخانہ اور قونصلیٹ جنرل چوبیس گھنٹے چین کے مرکزی اور صوبائی حکام کیساتھ رابطوں میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ چینی حکام نے یقین دہانی کرائی ہے کہ پاکستانی طلباءکیساتھ چینی شہریوں کی طرح سلوک کیا جا رہا ہے، چار متاثرہ پاکستانیوں کے حوالے سے سفیر نے کہا کہ چاروں متاثرہ طلبہ محفوظ ہیں اور ان کی صحت تیزی سے بہتر ہو رہی ہے۔