چین کوویڈ -19 کے خلاف پاکستان کے انسدادی اقدامات کو تقویت دینے کے لئے بھر پور تعاون کررہا ہے،نغمانہ ہاشمی

بیجنگ۔ 31 مارچ (اے پی پی) چین میں پاکستان کی سفیر نغمانہ ہاشمی نے کہا ہے کہ چین نے نہ صرف اپنے ملک میں وبائی مرض پر قابو پالیا ہے بلکہ اب کوویڈ -19 کے خلاف پاکستان کے انسدادی اقدامات کو تقویت دینے کے لئے بھر پور تعاون کررہا ہے۔منگل کو چینی دارلحکومت میں چینی فلاحی تنظیم "بیجنگ لیئن شن چیریٹی فاو¿نڈیشن" کی جانب سے پاکستان کے لئے امدادی سامان …

بیجنگ۔ 31 مارچ (اے پی پی) چین میں پاکستان کی سفیر نغمانہ ہاشمی نے کہا ہے کہ چین نے نہ صرف اپنے ملک میں وبائی مرض پر قابو پالیا ہے بلکہ اب کوویڈ -19 کے خلاف پاکستان کے انسدادی اقدامات کو تقویت دینے کے لئے بھر پور تعاون کررہا ہے۔منگل کو چینی دارلحکومت میں چینی فلاحی تنظیم "بیجنگ لیئن شن چیریٹی فاو¿نڈیشن” کی جانب سے پاکستان کے لئے امدادی سامان کے عطیہ کی فراہمی کے مو قع پر بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے پاکستانی عوام اور حکومت پاکستان کی جانب سے اس فراخدلانہ امداد پر پر اظہار تشکر کیا۔امدادی سا مان میں وباءکی روک تھام میں مدد فراہم کرنے والے ڈسپوز ایبل دستانے، ماسک اور عینکیں وغیرہ شامل ہیں۔ اس موقع پر تنظیم کے جنرل سکریٹری چھائی پینگ نے کہا کہ یہ عطیہ پاکستان اور چین کے مابین لازوال دوستی کا مظہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوویڈ- 19 ایک وبائی بیماری ہے، جس کا مقابلہ دنیا نے مل کر کرنا ہے۔

مزید خبریں