اسلام آباد ۔ 16 اکتوبر (اے پی پی) چین کو کی جانے والی مجموعی قومی برآمدات میں 61 فیصد حصہ روئی کی برآمدات پر مشتمل ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداوشمار کے مطابق چین کو کی جانے والی برآمدات میں چاولوں کی قومی برآمدات کا حصہ 14 فیصد ہے جبکہ زرعی شعبہ کی دیگر متفرق برآمدات کا تناسب صرف 8 فیصد ہے۔ رپورٹ کے مطابق دیگر مختلف برآمدات کا …
چین کو برآمدات میں روئی کا حصہ61 فیصد

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 16 اکتوبر (اے پی پی) چین کو کی جانے والی مجموعی قومی برآمدات میں 61 فیصد حصہ روئی کی برآمدات پر مشتمل ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداوشمار کے مطابق چین کو کی جانے والی برآمدات میں چاولوں کی قومی برآمدات کا حصہ 14 فیصد ہے جبکہ زرعی شعبہ کی دیگر متفرق برآمدات کا تناسب صرف 8 فیصد ہے۔ رپورٹ کے مطابق دیگر مختلف برآمدات کا تناسب 17 فیصد ہے۔ رپورٹ کے مطابق چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ (سی پیک) کے تحت ملک کے مختلف علاقوں میں خصوصی اقتصادی زونز کے قیام اور ویلیو ایڈیشن کے ذریعے قومی برآمدات کے خاطر خواہ فروض سے زرمبادلہ کے حصول کو بڑھایا جا سکتا ہے جس سے ادائیگیوں کے توازن کو بہتر بنانے اور تجارتی خسارے پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔








