اسلام آباد ۔ 4 جولائی (اے پی پی) چین کی نیشنل انرجی ایڈمنسٹریشن کے ایڈمنسٹریٹر نور بیکری نے منگل کو یہاں وفد کے ہمراہ وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر سیکرٹری پٹرولیم سکندر سلطان راجہ اور وزارت کے دیگر اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔ وزیر پٹرولیم نے توانائی کے بحران پر قابو پانے اور پاکستان کے عوام اور صنعتوں کو ریلیف …
چین کی نیشنل انرجی ایڈمنسٹریشن کے ایڈمنسٹریٹر نور بیکری کی وفد کے ہمراہ وفاقی وزیر شاہد خاقان عباسی سے ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 4 جولائی (اے پی پی) چین کی نیشنل انرجی ایڈمنسٹریشن کے ایڈمنسٹریٹر نور بیکری نے منگل کو یہاں وفد کے ہمراہ وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر سیکرٹری پٹرولیم سکندر سلطان راجہ اور وزارت کے دیگر اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔ وزیر پٹرولیم نے توانائی کے بحران پر قابو پانے اور پاکستان کے عوام اور صنعتوں کو ریلیف فراہم کرنے پر چین اور پاکستان کے درمیان تعاون کو سراہا۔ انہوں نے وفد کو پاکستان میں تیل و گیس کے شعبہ میں پائے جانے والے مواقع کے حوالہ سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اگلے پانچ سال میں ایل این جی کی بڑی مارکیٹ بننے کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایل این جی کی فراہمی کیلئے تھرڈ پارٹی رسائی کیلئے ریگولیٹری طریقہ کار وضع کیا گیا ہے اور ٹرمینلز کے قیام اور ایل این جی کی فراہمی کیلئے نجی شعبہ کی طرف سے بڑی سرمایہ کاری ہو رہی ہے۔ انہوں نے چین کی تیل و گیس کے شعبہ میں کام کرنے والی کمپنیوں سے کہا کہ وہ پاکستان میں تیل و گیس کی تلاش اور پیداوار میں اضافہ، تیل ذخیرہ کرنے اور آئل ریفائنریوں کے قیام سمیت پٹرولیم کے شعبہ میں سرمایہ کاری مواقع سے فائدہ اٹھائیں۔ چینی وفد کے سربراہ نے ملک میں ایل این جی کی فراہمی اور کوئلہ سے چلنے والے بجلی گھروں کے قیام کے ذریعے توانائی کی قلت پر قابو پانے کیلئے ہونے والی پیشرفت کو سراہا۔








