چین کی پہلی فائیو جی آٹومیٹک مائیکرو بس سفر کے لیے تیار

بیجنگ ۔ 15 اکتوبر (اے پی پی) چین میں ایک منفرد انداز کی فائیوجی خود کار مائیکرو بس متعارف کرائی جا رہی ہے جس میں عام لوگ پہلے سے نشست بک کرا کر سفر کرسکیں گے۔مائیکرو بس کی منفرد بات یہ ہے کہ اسے چلانے کے لیے کسی ڈرائیور کی ضرورت نہیں ہوگی بلکہ یہ خودکار نظام کے تحت چلے گی۔بس کو 20 اکتوبر کو چھٹی بین الاقوامی انٹرنیٹ کانفرنس …

بیجنگ ۔ 15 اکتوبر (اے پی پی) چین میں ایک منفرد انداز کی فائیوجی خود کار مائیکرو بس متعارف کرائی جا رہی ہے جس میں عام لوگ پہلے سے نشست بک کرا کر سفر کرسکیں گے۔مائیکرو بس کی منفرد بات یہ ہے کہ اسے چلانے کے لیے کسی ڈرائیور کی ضرورت نہیں ہوگی بلکہ یہ خودکار نظام کے تحت چلے گی۔بس کو 20 اکتوبر کو چھٹی بین الاقوامی انٹرنیٹ کانفرنس کے موقع پر عالمی سطح پرمتعارف کرایا جائے گا۔۔فائیوجی مائیکرو بس ماس پروڈکشن گاڑی ہے جسے اچھی طرح جانچنے کی غرض سے چین کے شہر ووزہن کی سڑکوں پر ٹریفک کے رش میں بھی تیزی سے چلایا جا چکا ہے۔ ٹریفک کے دباؤ کے باوجود یہ اپنے امتحان میں کامیاب رہی۔مائیکروبس دیکھنے میں عام بس جیسی ہی ہے تاہم اس میں بڑی تعداد میں سنسرز لگے ہیں۔یہ بس 200 میٹر کے اندر نہ صرف پیدل چلنے والوں اور گاڑیاں جیسی رکاوٹوں کی نشاندہی کر سکتی ہے بلکہ وہ ایک کلومیٹر بعد آنے والی سڑک سے متعلق معلومات بھی فراہم کر سکتی ہے اور ایسا کلاؤڈ کولابریشن انٹیلی جنٹ سسٹمز کے ذریعے ممکن ہو سکا ہے۔