بیجنگ ۔ 5ستمبر (اے پی پی)چین نے ڈاکٹر عارف علوی کو صدر پاکستان منتخب ہونے پر مبارک باد دی ہے۔چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چن ینگ نے بدھ کو معمول کی پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ چین کے صدر شی جن پنگ پہلے ہی پاکستان کے نو منتخب صدر کو مبارک باد کا پیغام بھجوا چکے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ ان کا ملک پاکستان کے ساتھ دوستانہ …
چین کی ڈاکٹر عارف علوی کو صدر پاکستان منتخب ہونے پر مبارک باد
بیجنگ ۔ 5ستمبر (اے پی پی)چین نے ڈاکٹر عارف علوی کو صدر پاکستان منتخب ہونے پر مبارک باد دی ہے۔چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چن ینگ نے بدھ کو معمول کی پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ چین کے صدر شی جن پنگ پہلے ہی پاکستان کے نو منتخب صدر کو مبارک باد کا پیغام بھجوا چکے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ ان کا ملک پاکستان کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو بے حد اہمیت دیتا ہے اور ہم مل کر دونوں ممالک کے درمیان سدا بہار تزویراتی اور تعاون کی شراکت کو نئی بلندیوں تک لے جائیں گے۔ڈاکٹر عارف علوی پاکستان تحریک انصاف کے بانی رکن ہیں اور وہ منگل کو واضح اکثریت کے ساتھ پاکستان کے تیرہویں صدر منتخب ہوئے ہیں۔









