اسلام آباد۔5اکتوبر (اے پی پی): چین کی حکمران جماعت کمیونسٹ پارٹی نے وزارتِ خارجہ کیلئے 54 ہزار حفاظتی ماسکس کا عطیہ دیا ہے۔ مشیر پاکستان تحریک انصاف، برائے سی پی سی کوآپریشن بایزید کانسی نے حفاظتی ماسکس کا عطیہ پیر کو وزارتِ خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کو پیش کیا۔ وزیر خارجہ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چین نے کورونا وائرس کی عالمی …
چین کی کمیونسٹ پارٹی کا وزارتِ خارجہ کیلئے 54 ہزار حفاظتی ماسکس کا عطیہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔5اکتوبر (اے پی پی): چین کی حکمران جماعت کمیونسٹ پارٹی نے وزارتِ خارجہ کیلئے 54 ہزار حفاظتی ماسکس کا عطیہ دیا ہے۔ مشیر پاکستان تحریک انصاف، برائے سی پی سی کوآپریشن بایزید کانسی نے حفاظتی ماسکس کا عطیہ پیر کو وزارتِ خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کو پیش کیا۔ وزیر خارجہ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چین نے کورونا وائرس کی عالمی وبا کے پھیلاﺅ کو روکنے اور اس عالمی چیلنج سے نمٹنے کے لئے جس طرح دنیا بھر کے مختلف ممالک بالخصوص پاکستان کی معاونت کی ہے وہ انتہائی قابل تحسین ہے۔ کورونا وائرس کی وبا کے دوران چین کی جانب سے فراہم کی جانے والی معاونت، پاکستان اور چین کے مابین لازوال دوستی کا مظہر ہے۔ وزیر خارجہ نے حفاظتی ماسکس کے عطیہ پر چین کی سینٹرل کمیونسٹ پارٹی کا شکریہ ادا کیا۔








