بیجنگ ۔ 07 مئی (اے پی پی) چین نے کہا ہے کہ 2017 ءکے دوران اس کی بیلٹ اینڈ روڈ ملکوں سے درآمدات ، برآمدات کی نسبت زیادہ رہیں،درآمد کی جانے والی مصنوعات کی مالیت 666 ارب ڈالر رہی جو 2016 ءکے مقابلے میں 20 فیصد زیادہ ہے جبکہ برآمدات کی مالیت 8.5 فیصد اضافے کے ساتھ 774.26 ارب ڈالر رہی۔مرکزی تھنک ٹینک ” سٹیٹ انفارمیشن سنٹر“ کی جاری جائزہ …
چین کی 2017 ءکے دوران بیلٹ اینڈ روڈ ملکوں سے درآمدات میں برآمدات کی نسبت اضافہ،درآمدات میں 20 فیصد، برآمدات میں 8.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا

مزید خبریں
بیجنگ ۔ 07 مئی (اے پی پی) چین نے کہا ہے کہ 2017 ءکے دوران اس کی بیلٹ اینڈ روڈ ملکوں سے درآمدات ، برآمدات کی نسبت زیادہ رہیں،درآمد کی جانے والی مصنوعات کی مالیت 666 ارب ڈالر رہی جو 2016 ءکے مقابلے میں 20 فیصد زیادہ ہے جبکہ برآمدات کی مالیت 8.5 فیصد اضافے کے ساتھ 774.26 ارب ڈالر رہی۔مرکزی تھنک ٹینک ” سٹیٹ انفارمیشن سنٹر“ کی جاری جائزہ رپورٹ کے مطابق 2017 ءکے دوران بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے میں شامل ملکوں سے چین کی درآمدات کی مالیت 2016 ءکی نسبت 20 فیصد اضافے کے ساتھ 666 ارب ڈالر رہی جبکہ ان ملکوں کو برآمد کی جانے والی مصنوعات کی مالیت 774.26 ارب ڈالر رہی جو 2016 ءکے مقابلے میں 8.5 فیصد زیادہ ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ بیلٹ اینڈ روڈ ملکوں کے ساتھ چین کی مجموعی تجارت کا حجم 1.44 ٹریلین ڈالر رہا جو 2016 ءکے تجارتی حجم سے 13.4 فیصد اور چین کی مجموعی تجارتی شرح نمو سے 5.9 فیصد زیادہ ہے۔یاد رہے کہ بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کا تصور چین نے 2013 ءمیں پیش کیا تھا۔








