چین کے انسان بردار خلائی جہاز شین زو23 کی کامیاب لانچنگ

چین نے انسان بردار خلائی جہاز شین زو23 کامیابی کے ساتھ خلا میں روانہ کر دیا ہے۔

بیجنگ۔25مئی (اے پی پی):چین نے انسان بردار خلائی جہاز شین زو23 کامیابی کے ساتھ خلا میں روانہ کر دیا ہے۔ سی جی ٹی این کے مطابق چائنا مینڈ اسپیس ایجنسی کے مطابق انسان بردار خلائی جہاز شین زو23 کو لے جانے والا لانگ مارچ2 ایف وائی 23 راکٹ اتوار اور پیر کی درمیانی شب بیجنگ کے مقامی وقت کے مطابق 11 بج کر 8 منٹ پر جیو چھوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے کامیابی کے ساتھ لانچ کیا گیا۔راکٹ کی پرواز کے تقریباً 10 منٹ بعد خلائی جہاز کامیابی سے راکٹ سے الگ ہو کر مقررہ مدار میں داخل ہو گیا، یوں لانچ مشن کامیابی سے مکمل ہوا۔انسان بردار خلائی جہاز اور خلائی اسٹیشن کے امتزاجی ڈھانچے کے کامیاب ملاپ اور ڈاکنگ کے بعد شین زو23 خلانورد مشن کا عملہ کامیابی کے ساتھ مدار کے کیپسول میں داخل ہو گیا۔25 مئی کو بیجنگ وقت کے مطابق صبح 5 بج کر 13 منٹ پر پہلے سے مدار میں موجود شین زو۔21 خلانورد مشن کے عملے نے شین زو۔23 کے عملے کا تھیان گونگ خلائی اسٹیشن میں خیر مقدم کیا۔یہ چین کی خلائی تاریخ میں آٹھویں "خلائی ملاقات” ہے، جبکہ یہ پہلی بار بھی ہے کہ چین کے ہانگ کانگ ایس اے آر سے تعلق رکھنے والا کوئی خلانورد تھیان گونگ خلائی اسٹیشن میں داخل ہوا ہے۔یہ مشن خلائی اسٹیشن کے استعمال اور ترقی کے مرحلے میں ساتواں انسان بردار مشن ہے جبکہ منصوبے کے آغاز سے اب تک یہ مجموعی طور پر 40واں خلائی لانچ مشن ہے،اب تک چین کے 30 خلانورد مجموعی طور پر 47 مرتبہ خلا میں جا کر مختلف مشنز انجام دے چکے ہیں۔

مزید خبریں