چین کے دورے پر آئے ہوئے بین الااقوامی وفد کا رانا احسان افضل خان کی سربراہی میں ووہان کی تاریخی لی ہوانگپی روڈ کا دورہ

ووہان۔18نومبر (اے پی پی):ایشیا، افریقہ، یورپ، لاطینی امریکا اور دیگر خطوں کے 21 افراد پر مشتمل ایک اعلیٰ سطحی بین الاقوامی وفد نے منگل کو وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے تجارت رانا احسان افضل خان کی قیادت میں ووہان میں تاریخی لی ہوانگپی Lihuangpi روڈ کے تاریخی اور ثقافتی بلاک کا دورہ کیا۔ وفد نے 604 میٹر لمبی Lihuangpi روڈ کا دورہ کیا جسے ’’ووہان کی سب سے خوبصورت گلی‘‘ …

ووہان۔18نومبر (اے پی پی):ایشیا، افریقہ، یورپ، لاطینی امریکا اور دیگر خطوں کے 21 افراد پر مشتمل ایک اعلیٰ سطحی بین الاقوامی وفد نے منگل کو وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے تجارت رانا احسان افضل خان کی قیادت میں ووہان میں تاریخی لی ہوانگپی Lihuangpi روڈ کے تاریخی اور ثقافتی بلاک کا دورہ کیا۔ وفد نے 604 میٹر لمبی Lihuangpi روڈ کا دورہ کیا جسے ’’ووہان کی سب سے خوبصورت گلی‘‘ کے طور پر جانا جاتا ہے۔

یہ 1900 میں ہوانگپی ڈسٹرکٹ کے رہائشیوں کی طرف سے تعمیر کی گئی ، یہ سڑک یورپی اور چینی تعمیراتی طرز کے اپنے مخصوص امتزاج کے لئے مشہور ہے۔دورے کے دوران وفد نے اہم مقامات کی سیر کی ، بشمول باگونگ ہاؤس، جو 1910 میں سرخ اینٹوں سے روسی چائے کے تاجروں، بنوف برادران نے تعمیر کیا تھا۔

وفد نے 7 اگست کی میٹنگ سائٹ میموریل ہال کا بھی دورہ کیا جہاں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا نے 1927 میں 7 اگست کا اہم اجلاس بلایا تھا۔مندوبین کو ووہان کے کثیر الثقافتی شہری ورثے اور سی پی سی کی ابتدائی انقلابی تاریخ کے بارے میں بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ چین کس طرح تعمیراتی خوبصورتی اور سیاسی اہمیت کے حامل مقامات کو محفوظ رکھتا ہے۔