چین کے سب سے بڑے سنگل یونٹ پمپڈ اسٹوریج پاور اسٹیشن کا پہلا یونٹ گرڈ سے منسلک

بیجنگ۔25دسمبر (اے پی پی):چین کے سب سے بڑے سنگل یونٹ پمپڈ اسٹوریج پاور اسٹیشن کا پہلا یونٹ گرڈ سے منسلک کر دیا گیا۔ سی جی ٹی این کے مطابق چائنا تھری گارجز گروپ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ چین کے سب سے بڑے سنگل یونٹ پمپڈ اسٹوریج پاور اسٹیشن’’زے جیانگ تھیان تھائی پمپڈ اسٹوریج پاور اسٹیشن‘‘ کا پہلا یونٹ نیشنل گرڈ سے منسلک ہو چکا ہے اور بجلی پیدا …

بیجنگ۔25دسمبر (اے پی پی):چین کے سب سے بڑے سنگل یونٹ پمپڈ اسٹوریج پاور اسٹیشن کا پہلا یونٹ گرڈ سے منسلک کر دیا گیا۔

سی جی ٹی این کے مطابق چائنا تھری گارجز گروپ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ چین کے سب سے بڑے سنگل یونٹ پمپڈ اسٹوریج پاور اسٹیشن’’زے جیانگ تھیان تھائی پمپڈ اسٹوریج پاور اسٹیشن‘‘ کا پہلا یونٹ نیشنل گرڈ سے منسلک ہو چکا ہے اور بجلی پیدا کررہا ہے، یہ چین کے لئے ہائیڈرو پاور کے بڑے سازوسامان اور انجینئرنگ کی تعمیر کے شعبے میں ایک اور اہم پیش رفت کی علامت ہے۔

رپورٹ کے مطابق زے جیانگ تھیان تھائی پمپڈ اسٹوریج پاور اسٹیشن ملک کے 14ویں پانچ سالہ منصوبے میں شامل ایک اہم منصوبہ ہے جس پر 10 ارب یوآن سے زیادہ کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔

اس پاور اسٹیشن کے چار جنریٹر یونٹس ہیں، ہر ایک یونٹ کی صلاحیت 425,000 کلو واٹ ہے اور کل تنصیب شدہ صلاحیت 1.7 ملین کلوواٹ ہے، یہ پاور اسٹیشن صوبہ زے جیانگ پاور گرڈ کے مختلف آپریشن انجام دینے کے ساتھ ساتھ چین کے جنوب مشرقی علاقے کے گرڈ کے لیے پاور سسٹم کے مستحکم آپریشن کو یقینی بنانے میں اہم معاونت فراہم کرے گا۔