بیجنگ۔2فروری (اے پی پی):چین کے شمال مغربی خطے میں سب سےبلندمقام پر قائم ونڈ پاور پراجیکٹ کو گرڈ سے منسلک کر دیا گیا۔ سی جی ی این کے مطابق چین کے شمال مغربی خطے میں سب سے زیادہ اونچائی پر قائم ونڈ پاور پراجیکٹ ’’ہوا ننگ اکچی کاؤنٹی 300,000 کلو واٹ ونڈ پاور پراجیکٹ‘‘ کی ونڈ ٹربائنز کی پہلی کھیپ کو گرڈ سے منسلک کر دیا گیا ہے۔ یہ پراجیکٹ …
چین کے شمال مغربی خطے میں سب سے اونچائی پر قائم ونڈ پاور پراجیکٹ گرڈ سے منسلک

مزید خبریں
بیجنگ۔2فروری (اے پی پی):چین کے شمال مغربی خطے میں سب سےبلندمقام پر قائم ونڈ پاور پراجیکٹ کو گرڈ سے منسلک کر دیا گیا۔ سی جی ی این کے مطابق چین کے شمال مغربی خطے میں سب سے زیادہ اونچائی پر قائم ونڈ پاور پراجیکٹ ’’ہوا ننگ اکچی کاؤنٹی 300,000 کلو واٹ ونڈ پاور پراجیکٹ‘‘ کی ونڈ ٹربائنز کی پہلی کھیپ کو گرڈ سے منسلک کر دیا گیا ہے۔
یہ پراجیکٹ چین کے سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے کے کزیلسو کرغیز خود اختیار پریفیکچر میں واقع ہے۔پراجیکٹ کی سب سے زیادہ اونچائی 3,700 میٹر ہے اور یہ چین کے شمال مغربی علاقوں میں تعمیرشدہ سب سے زیادہ اونچائی والا ونڈ پاور پراجیکٹ ہے۔ مکمل طورپر آپریشنل ہونے کے بعد، اس منصوبے سے سالانہ اوسطاً 610 ملین کلو واٹ آور بجلی پیدا ہونے کی توقع ہے، جو 20 ہزار گھرانوں کی سالانہ بجلی کی ضروریات کو پورا کر سکتی ہے اور کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کو سالانہ پانچ لاکھ ٹن سے زیادہ کم کرنے کے مساوی ہے۔








