چین کے شمال مغربی صوبے گانسو میں 5.5 شدت کا زلزلہ، 20 ہزار افراد محفوظ مقامات پر منتقل

بیجنگ۔27جنوری (اے پی پی):شمال مغربی چین میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے جن کی ریکٹر سکیل پر شدت 5.5 ریکارڈ کی گئی ۔ اماراتی نیوز ایجنسی ’’وام‘‘ کے مطابق چین کے زلزلہ نیٹ ورکس سینٹر نے بتایا کہ چین کے شمال مغربی صوبہ گانسو کے گانان تبت خود مختار پریفیکچر کی ٹیبو کاؤنٹی میں پیر کو 5.5 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا۔ مقامی حکام کا کہنا ہے …

بیجنگ۔27جنوری (اے پی پی):شمال مغربی چین میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے جن کی ریکٹر سکیل پر شدت 5.5 ریکارڈ کی گئی ۔ اماراتی نیوز ایجنسی ’’وام‘‘ کے مطابق چین کے زلزلہ نیٹ ورکس سینٹر نے بتایا کہ چین کے شمال مغربی صوبہ گانسو کے گانان تبت خود مختار پریفیکچر کی ٹیبو کاؤنٹی میں پیر کو 5.5 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا۔

مقامی حکام کا کہنا ہے کہ احتیاطی تدابیر کے تحت کاؤنٹی کے 20 ہزار سے زائد رہائشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ متاثرہ علاقوں میں تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔زلزلے کے فوری بعد عوامی سلامتی کے اداروں نے امدادی سرگرمیاں تیز کرتے ہوئے 350 افسران کو سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کے لیے روانہ کیا۔

اس کے علاوہ گانسو صوبائی فائر اینڈ ریسکیو کور نے 340 اہلکار، 65 گاڑیاں اور سات تربیت یافتہ تلاش کرنے والے کتے متاثرہ علاقوں میں متحرک کر دیے ہیں۔