شنگھائی ۔ 5 نومبر (اے پی پی) چین کے صدر شی جن پنگ نے دیگر عالمی رہنماﺅں کے ہمراہ پیر کو یہاں چائنہ انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو میں پاکستان پویلین کادورہ کیا۔ وزیر اعظم عمران خان نے پویلین آمد پر چینی صدر اور دیگر عالمی رہنماﺅں کا خیر مقدم کیا۔ بین الاقوامی امپورٹ ایکسپو میں پویلین کاقیام پاکستان کے لئے باعث اعزاز ہے جس میں مختلف پاکستانی مصنوعات نمائش کے لئے …
چین کے صدر شی جن پنگ کا عالمی رہنماﺅں کے ہمراہ چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو میں پاکستان پویلین کادورہ، وزیر اعظم عمران خان نے خیر مقدم کیا

مزید خبریں
شنگھائی ۔ 5 نومبر (اے پی پی) چین کے صدر شی جن پنگ نے دیگر عالمی رہنماﺅں کے ہمراہ پیر کو یہاں چائنہ انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو میں پاکستان پویلین کادورہ کیا۔ وزیر اعظم عمران خان نے پویلین آمد پر چینی صدر اور دیگر عالمی رہنماﺅں کا خیر مقدم کیا۔ بین الاقوامی امپورٹ ایکسپو میں پویلین کاقیام پاکستان کے لئے باعث اعزاز ہے جس میں مختلف پاکستانی مصنوعات نمائش کے لئے رکھی گئی ہیں۔ پاکستان پویلین کا دورہ کرنے والے عالمی رہنماﺅں میں روس کے وزیر اعظم دمتری میدویدوف، کینیا کے صدر اوہورو کنیاٹا، ویتنام کے وزیراعظم گیون شوان فوک اور مالٹا کے وزیراعظم جوزف مسکیٹ شامل تھے۔








