چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی سے سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کی ملاقات چین پاکستان کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتا ہے‘ سدا بہار دوست پاکستان کے ساتھ دوستی مزید مستحکم کی جائے گی‘ چینی وزیر خارجہ وانگ ژی بیجنگ ۔ 22 اگست (اے پی پی) چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی نے پاکستان کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے دہشت گردی کیخلاف …
چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی سے سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کی ملاقات

مزید خبریں
چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی سے سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کی ملاقات
چین پاکستان کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتا ہے‘ سدا بہار دوست پاکستان کے ساتھ دوستی مزید مستحکم کی جائے گی‘ چینی وزیر خارجہ وانگ ژی
بیجنگ ۔ 22 اگست (اے پی پی) چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی نے پاکستان کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں قربانیوں کو سراہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ سے ملاقات دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا جو کہ تین روزہ دورے پر چین میں ہیں۔ پریس ریلیز کے مطابق چینی وزیر خارجہ نے چین کی جانب سے پاکستان کی مکمل حمایت کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ سدا بہار دوست پاکستان کے ساتھ دوستی مزید مستحکم کی جائے گی۔ انہوں نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ پاکستان کی ان قربانیوں کا اعتراف کرے۔ ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات، علاقائی اور عالمی امور اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے پاک چین دوستی کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے تمام بنیادی مسائل پر چین کی حمایت کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔








