بیجنگ۔28دسمبر (اے پی پی):چین کے وزیر خزانہ لان فوآن نے کہا ہے کہ چین 2026 میں اپنے مالی اخراجات میں توسیع کرے گا۔ شنہوا کے مطابق ہفتہ اور اتوار کو منعقد ہونے والی قومی مالیاتی امور کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چینی وزیر خزانہ نے کہا کہ چین آئندہ سال بھی زیادہ فعال مالیاتی پالیسی پر عمل جاری رکھے گا اور ضروری سطح برقرار رکھنے کے لیے مالی اخراجات میں …
چین 2026 میں مالی اخراجات میں توسیع کرے گا، چینی وزیر خزانہ
بیجنگ۔28دسمبر (اے پی پی):چین کے وزیر خزانہ لان فوآن نے کہا ہے کہ چین 2026 میں اپنے مالی اخراجات میں توسیع کرے گا۔ شنہوا کے مطابق ہفتہ اور اتوار کو منعقد ہونے والی قومی مالیاتی امور کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چینی وزیر خزانہ نے کہا کہ چین آئندہ سال بھی زیادہ فعال مالیاتی پالیسی پر عمل جاری رکھے گا اور ضروری سطح برقرار رکھنے کے لیے مالی اخراجات میں توسیع کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ حکومت معاشی استحکام کو یقینی بنانے اور ترقی کی رفتار برقرار رکھنے کے لیے مالی اخراجات کو مناسب سطح پر رکھے گی۔









