چیک ان کاؤنٹرز پرواز کی روانگی سے 45 منٹ قبل اور بین الاقوامی پروازوں کی روانگی سے ایک گھنٹہ پندرہ منٹ قبل بند کر دیئے جائیں گے، ترجمان پی آئی اے

اسلام آباد ۔ 16 جون (اے پی پی) ملکی اور غیر ملکی پروازوں کی کورونا ہیلتھ اور سکیورٹی چیک کے باعث ہونے والی تاخیر کے مسئلے پر قابو پانے کے لئے قومی ائیر لائن پی آئی اے نے چیک ان بند ہونے کے اوقات تبدیل کر دیئے۔ قومی ائیر لائن کے ترجمان کی طرف سے یہاں جاری اعلامیہ کے مطابق اندرون ملک پروازوں کے لئے چیک ان کاؤنٹرز اب پرواز …

اسلام آباد ۔ 16 جون (اے پی پی) ملکی اور غیر ملکی پروازوں کی کورونا ہیلتھ اور سکیورٹی چیک کے باعث ہونے والی تاخیر کے مسئلے پر قابو پانے کے لئے قومی ائیر لائن پی آئی اے نے چیک ان بند ہونے کے اوقات تبدیل کر دیئے۔ قومی ائیر لائن کے ترجمان کی طرف سے یہاں جاری اعلامیہ کے مطابق اندرون ملک پروازوں کے لئے چیک ان کاؤنٹرز اب پرواز کی روانگی سے 45 منٹ قبل اور بین الاقوامی پروازوں کی روانگی سے ایک گھنٹہ پندرہ منٹ قبل بند کر دیئے جائیں گے۔ ترجمان کے مطابق پی آئی اے نے مسافروں سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنی مطلوبہ پرواز کے لئے وقت رکھ کر ایئر پورٹ تشریف لائیں۔ پی آئی اے کے ترجمان اے عبداللہ کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق یہ نئے اوقات پرفوری طور پر عمل درآمد شروع کر دیا گیا ہے

مزید خبریں