ڈائریکٹر ایلیمنٹری اینڈ سکینڈری ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نغمانہ سردار کا ڈی ای آفس اور گرلز کمیونٹی ماڈل سکول نمبر1 کا دورہ
ڈائریکٹر ایلیمنٹری اینڈ سکینڈری ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نغمانہ سردار کا ڈی ای آفس اور گرلز کمیونٹی ماڈل سکول نمبر1 کا دورہ
ایبٹ آباد۔ 4 مئی (اے پی پی):ڈائریکٹر ایلیمنٹری اینڈ سکینڈری ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نغمانہ سردار نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس ایبٹ آباد اور گورنمنٹ گرلز کمیونٹی ماڈل سکول نمبر1 کا دورہ کیا۔
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس ایبٹ آباد کے ترجمان نے بتایا کہ دورہ کے دوران انہوں نے ڈی ای او (فی میل) ایبٹ آباد اور جی جی سی ایم سکول نمبر1 کی انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا۔۔ انہوں نے تعلیمی ماحول کی بہتری اور پوری ٹیم کی مشترکہ کوششوں کو قابلِ ستائش قرار دیا۔
اس موقع پر ڈی ای او (فی میل) ایبٹ آباد عائشہ سعید کی موثر قیادت اور معیار تعلیم کو بہتر بنانے کے عزم کو بھی خصوصی طور پر سراہا۔









