ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفورکی میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد 19 (اے پی پی) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ سینٹ کی ہول کمیٹی کو ڈی جی ایم او نے پاکستان کو درپیش خطرات سے نمٹنے کے حوالے سے ان کیمرہ بریفنگ دی ہے، اس بات پر اتفاق پایا گیا کہ ملک و قوم کو درپیش خطرات سے مل کر مقابلہ کریں گے۔ …

اسلام آباد 19 (اے پی پی) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ سینٹ کی ہول کمیٹی کو ڈی جی ایم او نے پاکستان کو درپیش خطرات سے نمٹنے کے حوالے سے ان کیمرہ بریفنگ دی ہے، اس بات پر اتفاق پایا گیا کہ ملک و قوم کو درپیش خطرات سے مل کر مقابلہ کریں گے۔ منگل کو پارلیمنٹ ہاﺅس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ 18 ستمبر کو پارلیمان کی مشترکہ کمیٹی برائے دفاع نے جنرل ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا تھا۔ اس موقع پر کمیٹی کی تجویز پر آرمی چیف نے پارلیمنٹ کو بریفنگ دینے کا فیصلہ کیا تھا۔ آصف غفور نے کہا کہ ڈی جی ایم او نے سینٹ کمیٹی کو پاکستان کو درپیش خطرات اور چیلنجز سے نمٹنے کے حوالے سے بریفنگ دی اور لائحہ عمل کے حوالے سے اعتماد میں لیا۔ سوال و جواب کا تفصیلی سیشن ہوا اس بات پر اتفاق پایا گیا کہ ملک و قوم کو درپیش خطرات سے مل کر مقابلہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور پاکستانی قوم بڑی مضبوط ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے سوال و جواب کے حوالے سے کہا کہ بڑے اچھے سوالات ہوئے اور یہ نشست بہت اچھی رہی۔

Leave a Reply