اسلام آباد ۔ 3 جنوری (اے پی پی) ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان سے متعلق حالیہ ٹویٹ پر قومی رد عمل کا آنا خوش آئند ہے۔ بدھ کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کو لیشن سپورٹ فنڈ افغانستان کی جنگ کیلئے تھا، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں …
ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 3 جنوری (اے پی پی) ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان سے متعلق حالیہ ٹویٹ پر قومی رد عمل کا آنا خوش آئند ہے۔ بدھ کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کو لیشن سپورٹ فنڈ افغانستان کی جنگ کیلئے تھا، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہم نے نہ صرف 23 بلین ڈالرز سے زائد مالی نقصان اٹھایا بلکہ اپنے جوانوں کی جو قیمتی جانیں قربان کیں وہ اس سے بھی کہیں زیادہ قیمتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس امداد کی بات کریں تو امریکا افغانستان میں ایک کھرب ڈالرسے زائد خرچ کر چکا ہے اور یہ رقم خرچ کرنے کا نتیجہ بھی سب کو معلوم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور اس کی مسلح افواج پیسوں کے لیے یہ جنگ ہرگز نہیں لڑ رہے، ہم نے یہ جنگ علاقائی اور ملکی امن و سلامتی کے لیے لڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اورامریکا ایک دوسرے کے اتحادی ہیں اور ہماری ایک تاریخ ہے جس میں مواقع کی ایک بڑی فہرست ہے جس میں ہم نے امریکا کا ساتھ دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاک امریکا تعلقات میں نشیب و فراز آتے رہتے ہیں، ہم امریکا سے تعاون کر رہے ہیں اور کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکا اب بھی دوست ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ آج بھی ہماری 2 لاکھ سے زائد فوج سرحد پر موجود ہے، ہم اتحادی ہیں اور ہمیں مل کر آگے بڑھنا ہے۔








