پاکستان کیلئے امریکی امداد کی معطلی سے دوطرفہ سیکورٹی تعاون اور علاقائی امن کی کوششیں متاثر ہوں گی،ہمارا دہشتگردی کے خلاف جنگ کا عزم متزلزل نہیں ہوگا،ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا وائس آف امریکہ کو انٹرویو اسلام آباد ۔ 5 جنوری (اے پی پی) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے …
ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا وائس آف امریکہ کو انٹرویو

مزید خبریں
پاکستان کیلئے امریکی امداد کی معطلی سے دوطرفہ سیکورٹی تعاون اور علاقائی امن کی کوششیں متاثر ہوں گی،ہمارا دہشتگردی کے خلاف جنگ کا عزم متزلزل نہیں ہوگا،ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا وائس آف امریکہ کو انٹرویو
اسلام آباد ۔ 5 جنوری (اے پی پی) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ پاکستان کیلئے امریکی امداد کی معطلی سے دوطرفہ سیکورٹی تعاون اور علاقائی امن کی کوششیں متاثر ہوں گی تاہم اس سے ہمارا دہشتگردی کے خلاف جنگ کا عزم متزلزل نہیں ہوگا۔ وائس آف امریکہ کو ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان نے پیسے کیلئے نہیں بلکہ امن کیلئے جنگ لڑی ہے اور پاک فوج نے حقانیز سمیت تمام دہشتگردوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی ہے، ہم نے اس جنگ میں بھاری جانی اور مالی قیمت ادا کی ہے۔ ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان میں دہشتگردوں کی کوئی منظم پناہ گاہیں نہیں ہیں، ہمارے عزم پر شکوک پیدا کرنا پائیدار امن و استحکام کی جانب بڑھنے کے مشترکہ مقصد کیلئے ٹھیک نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے عوام کے مفاد اور امن کیلئے اپنی سنجیدہ کوششیں جاری رکھے گا۔







