ڈائریکٹر جنرل آئی اے ای اے یوکیا امانو کا بین الاقوامی کانفرنس برائے ایڈوانسز اینڈ ریڈی ایشن آنکالوجی و نیوکلیئر میڈیسن“ سے خطاب

اسلام آباد ۔ 12 مارچ (اے پی پی) جوہری توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے ڈائریکٹر جنرل یوکیا امانو نے کہا ہے کہ ان کا ادارہ ترقی پذیر ممالک میں کینسر ہسپتالوں کو مضبوط بنانے کیلئے کام کر رہا ہے تاکہ ان ممالک میں مریضوں کو بین الاقوامی معیار کے مطابق علاج کی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو …

اسلام آباد ۔ 12 مارچ (اے پی پی) جوہری توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے ڈائریکٹر جنرل یوکیا امانو نے کہا ہے کہ ان کا ادارہ ترقی پذیر ممالک میں کینسر ہسپتالوں کو مضبوط بنانے کیلئے کام کر رہا ہے تاکہ ان ممالک میں مریضوں کو بین الاقوامی معیار کے مطابق علاج کی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو یہاں ”پاکستان اٹامک انرجی کمیشن۔آئی اے ای اے بین الاقوامی کانفرنس برائے ایڈوانسز اینڈ ریڈی ایشن آنکالوجی و نیوکلیئر میڈیسن“ کے موضوع پر منعقدہ تین روزہ بین الاقوامی کانفرنس کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کانفرنس کا اہتمام نیوکلیئر میڈیسن آنکالوجی و ریڈیو تھراپی انسٹی ٹیوٹ (نوری) نے کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پڑوسی و علاقائی ممالک کے مقابلہ میں پاکستان سرطان کے ہسپتالوں اور اس بیماری کے ماہرین کے حوالہ سے آراستہ ہے تاہم اس میدان میں پاکستان کو مزید کام کرنے کی ضرورت ہے، جنوبی افریقہ کے 25 ممالک میں کینسر کے مریضوں کیلئے مناسب سہولیات میسر نہیں، ان ممالک میں بیماری کے علاج کیلئے آلات نہیں ہیں اور نہ ہی کوئی مخصوص سنٹر موجود ہے۔

مزید خبریں