اسلام آباد۔15دسمبر (اے پی پی):ڈائریکٹر جنرل پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) محمد یاسر پیرزادہ نے پیر کے روز بورڈ کے مسیحی ملازمین سے ملاقات کی اورآمدہ کرسمس کی دلی مبارکباد پیش کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی پی ایس بی نے امن، خوشی اور خوشحالی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور ادارے کے لیے مسیحی ملازمین کی خدمات اور کردار کو سراہا۔ انہوں نے بین …
ڈائریکٹر جنرل پاکستان اسپورٹس بورڈ کی ادارے کے مسیحی ملازمین سے ملاقات، کرسمس کی مبارکباد دی

مزید خبریں
اسلام آباد۔15دسمبر (اے پی پی):ڈائریکٹر جنرل پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) محمد یاسر پیرزادہ نے پیر کے روز بورڈ کے مسیحی ملازمین سے ملاقات کی اورآمدہ کرسمس کی دلی مبارکباد پیش کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی پی ایس بی نے امن، خوشی اور خوشحالی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور ادارے کے لیے مسیحی ملازمین کی خدمات اور کردار کو سراہا۔ انہوں نے بین المذاہب ہم آہنگی، باہمی احترام اور شمولیت کی اہمیت پر زور دیا۔
اس موقع پر یاسر پیرزادہ نے بورڈ کے مسیحی ملازمین کے لیے عیدی کا اعلان بھی کیا۔ڈی جی پی ایس بی نے تمام مذاہب سے تعلق رکھنے والے ملازمین کے لیے باوقار اور بہترین کام کے ماحول کو یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا، جو قومی یکجہتی اور ہم آہنگی کے فروغ کے ویژن کے عین مطابق ہے۔مسیحی ملازمین نے اس موقع پر اپنی خدمات کے اعتراف اور ڈی جی پی ایس بی کے خیرسگالی اقدام پر ان کا شکریہ ادا کیا۔








