ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ اسد حفیظ کو عالمی سطح پر صحت عامہ کے شعبہ کا اعلیٰ اعزاز اے ٹی شوشا ایوارڈ سے نوازاگیا

اسلام آباد ۔ 17 اکتوبر (اے پی پی) سوڈان کے شہر خرطوم میں گذشتہ روز منعقدہ تقریب میں پاکستان کے صحت عامہ کے ماہر ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ اسد حفیظ کو عالمی سطح پر صحت عامہ کے شعبہ کا اعلیٰ اعزاز اے ٹی شوشا ایوارڈ دیا گیا۔ یہ پہلا موقع ہے کہ پاکستان کے کسی صحت عامہ کے ماہر کو ایوارڈ دیا گیا ہے جو پاکستان کےلئے اعزاز کی بات ہے۔ …

اسلام آباد ۔ 17 اکتوبر (اے پی پی) سوڈان کے شہر خرطوم میں گذشتہ روز منعقدہ تقریب میں پاکستان کے صحت عامہ کے ماہر ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ اسد حفیظ کو عالمی سطح پر صحت عامہ کے شعبہ کا اعلیٰ اعزاز اے ٹی شوشا ایوارڈ دیا گیا۔ یہ پہلا موقع ہے کہ پاکستان کے کسی صحت عامہ کے ماہر کو ایوارڈ دیا گیا ہے جو پاکستان کےلئے اعزاز کی بات ہے۔ تقریب 65وےں علاقائی کانفرنس کے دوران منعقد ہوئی جس میں خطہ کے 22 ممالک جن کی قیادت اعلیٰ سطحی وفد کر رہے تھے۔ پاکستانی وفد کی قیادت ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ڈاکٹر اسد حفیظ کر رہے تھے۔ انہوں نے اجلاس کو بتایا کہ پاکستان کی موجودہ حکومت صحت اور انسانی ترقی کے شعبہ کو خصوصی اہمیت دے رہی ہے۔ اس حوالہ سے وزیراعظم پاکستان عمران خان نے اپنی پہلی تقریر میں واضح ایجنڈے کا اعلان کیا تھا۔