کراچی ۔ 10 جنوری (اے پی پی) پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر سمیت سعودی ریال، اماراتی درہم اور یورو کی قدروں میں تیزی کا رجحان رہا تاہم برطانوی پاﺅنڈ کی قدر میں مندی ریکارڈ کی گئی۔ منگل کو امریکی ڈالر، سعودی ریال، اماراتی درہم اور یورو کی قدروں میں بالترتیب 35 پیسے، 9 پیسے، 10 پیسے اور 29 پیسے کا اضافہ ہوگیا تاہم برطانوی پاﺅنڈ کی قدر میں …
ڈالر، ریال، درہم اور یورو کی قدر میں اضافہ، پاﺅنڈ کی قدر میں کمی

مزید خبریں
کراچی ۔ 10 جنوری (اے پی پی) پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر سمیت سعودی ریال، اماراتی درہم اور یورو کی قدروں میں تیزی کا رجحان رہا تاہم برطانوی پاﺅنڈ کی قدر میں مندی ریکارڈ کی گئی۔ منگل کو امریکی ڈالر، سعودی ریال، اماراتی درہم اور یورو کی قدروں میں بالترتیب 35 پیسے، 9 پیسے، 10 پیسے اور 29 پیسے کا اضافہ ہوگیا تاہم برطانوی پاﺅنڈ کی قدر میں 37 پیسے کی کمی رونماءہوئی۔ نیشنل بینک آف پاکستان سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق امریکی ڈالر اپنی گذشتہ کاروباری روز کی قیمت فروخت 105.65 روپے سے بڑھ کر 106 روپے اور قیمت خرید 103.14 روپے سے بڑھ کر 103.49 روپے ہو گئی۔








