ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی سی پی این ای کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد

ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی سی پی این ای کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد

اسلام آباد۔2مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کونسل آف نیوز پیپرز ایڈیٹرز کے نو منتخب صدر کاظم خان، سیکرٹری جنرل غلام نبی چانڈیو، سینئر نائب صدر ایاز خان، نائب صدور شکیل احمد ترابی اور انور ساجدی، سیکرٹری اطلاعات منزہ سہام اور دیگر عہدیداران کو دلی مبارکباد دی ہے۔ایکس پر اپنی پوسٹ میں ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ موجودہ دور میں ذمہ دارانہ صحافت، مستند معلومات کی فراہمی اور قومی مفاد کا تحفظ پہلے سے کہیں زیادہ اہم ہو چکا ہے۔

میڈیا نہ صرف رائے عامہ کی تشکیل کرتا ہے بلکہ قومی بیانیے کو مضبوط بنانے میں بھی کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ نئی قیادت صحافتی اقدار کو مزید فروغ دے گی اور میڈیا کو ایک مثبت، تعمیری اور ذمہ دار قوت کے طور پر آگے بڑھائے گی۔انہوں نے کہا کہ قومی یکجہتی، جمہوری استحکام اور ادارہ جاتی مضبوطی کے لیے میڈیا کا فعال اور ذمہ دار کردار ناگزیر ہے۔