ڈاکٹر فاروق عادل کی نئی کتاب ’’شاخِ زریں کے دائیں بائیں‘‘ شائع ہو گئی

اسلام آباد۔22فروری (اے پی پی):معروف مصنف، ادیب اور دانشور ڈاکٹر فاروق عادل کا سفر نامہ ترکیہ ’’شاخِ زریں کے دائیں بائیں‘‘ شائع ہو گیا۔ ’’شاخِ زریں کے دائیں بائیں‘‘ ترکیہ کے تاریخی، تہذیبی اور روحانی مناظر کی دلچسپ روداد ہے ۔ڈاکٹر فاروق عادل نے اپنے اس سفر میں تاریخ، ثقافت اور عصری مشاہدات کو اس انداز میں قلم بند کیا ہے کہ ذاتی احساسات اور تاریخی شعور ایک دوسرے میں …

اسلام آباد۔22فروری (اے پی پی):معروف مصنف، ادیب اور دانشور ڈاکٹر فاروق عادل کا سفر نامہ ترکیہ ’’شاخِ زریں کے دائیں بائیں‘‘ شائع ہو گیا۔

’’شاخِ زریں کے دائیں بائیں‘‘ ترکیہ کے تاریخی، تہذیبی اور روحانی مناظر کی دلچسپ روداد ہے ۔ڈاکٹر فاروق عادل نے اپنے اس سفر میں تاریخ، ثقافت اور عصری مشاہدات کو اس انداز میں قلم بند کیا ہے کہ ذاتی احساسات اور تاریخی شعور ایک دوسرے میں مدغم دکھائی دیتے ہیں۔

معروف دانشور خورشید ندیم کے مطابق یہ سفر نامہ صرف ایک سفر کی روداد نہیں بلکہ مذہب و سیاست کی تعبیرات و تنوع نے اس تحریر کو دل کے ساتھ دماغ کا مخاطب بھی بنا دیا ہے ۔ یہ کتاب قلم فاؤنڈیشن لاہور نے روایتی اہتمام کے ساتھ شائع کی ہے۔