ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کا پاکستان سپورٹس کمپلیکس کا دورہ، ڈیوس کپ کے لئے انتظامات کا جائزہ لیا

اسلام آباد ۔ 18 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزانے منگل کو پاکستان سپورٹس کمپلیکس کا دورہ کیا اور ڈیوس کپ ٹائی کے انقعاد کے لئے انتظامات کا جائزہ لیا۔ ڈائریکٹر جنرل پاکستان سپورٹس کمپلیکس،میڈم آمنہ عمران نے ڈیوس کپ کے حوالے سے کیے جانے والے انتظامات پر بریفنگ دی۔ انہوں نے ڈیوس کپ سے قبل سیکیورٹی کے انتظامات کے حوالے سے ٹینس …

اسلام آباد ۔ 18 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزانے منگل کو پاکستان سپورٹس کمپلیکس کا دورہ کیا اور ڈیوس کپ ٹائی کے انقعاد کے لئے انتظامات کا جائزہ لیا۔ ڈائریکٹر جنرل پاکستان سپورٹس کمپلیکس،میڈم آمنہ عمران نے ڈیوس کپ کے حوالے سے کیے جانے والے انتظامات پر بریفنگ دی۔ انہوں نے ڈیوس کپ سے قبل سیکیورٹی کے انتظامات کے حوالے سے ٹینس فیڈریشن کے صدر سے ملاقات بھی کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لیے یہ باعث فخر ہے کہ بین الاقوامی ٹیمیں اب پاکستان آنے میں کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرتی۔ انہوں نے روشن حال میں جاری مرمت کے کام کا جائزہ بھی لیا۔ وفاقی وزیر نے ملک میں امن کی بحالی کے لیے پاک فوج کی تمام کاوشوں کو بھرپور سراہا اور کہا کہ آرمی کی بھرپور کوششوں کے باعث ملک میں دوبارہ سے کھیلوں کے لیے سازگار ماحول پیدا ہوا ۔ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا کہ بے حد خوشی ہے کہ پاکستان جونیئر ورلڈ رینکنگ چیمپئن شپ کی میزبانی کر رہا ہے۔ڈیوس کپ کو ایک کامیاب ایونٹ بنانے کے لیے تمام تر کوششیں کی جائیں گی۔