ڈاکٹر یاسر بن راشد الدوسری امام مسجد الحرام ، شیخ ڈاکٹر خالد بن سلیمان المہنا ، شیخ ڈاکٹر احمد بن علی الحذیفی مسجد نبوی کے امام تعینات

مکہ ۔ 14 اکتوبر (اے پی پی) حرمین شریفین میں نئے آئمہ اور خطباء کا تقرر کیا گیا ہے۔ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے نئی تقرریوں کی منظوری دی ہے۔ شیخ ڈاکٹر یاسر بن راشد الدوسری کو مسجد الحرام میں امام تعینات کیا گیا ہے۔ اسی طرح مسجد نبوی شریف کے لئے شیخ ڈاکٹر خالد بن سلیمان المہنا اور شیخ ڈاکٹر احمد بن علی الحذیفی کو …

مکہ ۔ 14 اکتوبر (اے پی پی) حرمین شریفین میں نئے آئمہ اور خطباء کا تقرر کیا گیا ہے۔ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے نئی تقرریوں کی منظوری دی ہے۔ شیخ ڈاکٹر یاسر بن راشد الدوسری کو مسجد الحرام میں امام تعینات کیا گیا ہے۔ اسی طرح مسجد نبوی شریف کے لئے شیخ ڈاکٹر خالد بن سلیمان المہنا اور شیخ ڈاکٹر احمد بن علی الحذیفی کو امام تعینات کیا گیا ہے۔شاہی منظوری کے بعد مسجد الحرام میں شیخ ڈاکٹر بندر بن عبد العزیز بلیلہ اور شیخ ڈاکٹر عبد اللہ بن عواد الجہنی امامت کے ساتھ خطیب بھی ہوں گے۔اسی طرح شیخ ڈاکٹر احمد بن طالب حمید مسجد نبوی میں امامت کے ساتھ خطیب بھی مقرر کئے گئے ہیں۔