اسلام آباد ۔ 24 جنوری (اے پی پی) ممتاز پاکستانی فزیشن ڈاکٹر ثانیہ نشتر اس سال مئی میں عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل کے عہدے کے انتخاب میں حصہ لیں گی۔ ڈاکٹر ثانیہ نشتر اقوام متحدہ اور عالمی ادارہ صحت کے مختلف شعبوں میں کام کر چکی ہیں اور وہ بین الاقوامی سطح پر صحت عامہ کی بڑی ماہر کی حیثیت سے سب سے زیادہ تعلیم یافتہ امیدوار ہیں۔ …
ڈبلیو ایچ او کے ایگزیکٹو بورڈ ممبران پاکستانی امیدوار کو ووٹ دیں جو تمام مطلوبہ معیارات پر پورا اترتی ہیں، وزیر مملکت سائرہ افضل تارڑ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24 جنوری (اے پی پی) ممتاز پاکستانی فزیشن ڈاکٹر ثانیہ نشتر اس سال مئی میں عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل کے عہدے کے انتخاب میں حصہ لیں گی۔ ڈاکٹر ثانیہ نشتر اقوام متحدہ اور عالمی ادارہ صحت کے مختلف شعبوں میں کام کر چکی ہیں اور وہ بین الاقوامی سطح پر صحت عامہ کی بڑی ماہر کی حیثیت سے سب سے زیادہ تعلیم یافتہ امیدوار ہیں۔ 5 دیگر ممالک کے علاوہ پاکستان نے بھی اس باوقار عہدے کیلئے اپنا امیدوار کھڑا کیا ہے۔ انتخابات سے قبل حالیہ سروے سے معلوم ہوا ہے کہ پاکستان کو اس حوالے سے واضح اکثریت حاصل ہے۔وزیر مملکت قومی صحت وسروسز اینڈ کوآرڈینیشن سائرہ افضل تارڑ نے عالمی ادارہ صحت کے ایگزیکٹو بورڈ کے ممبران پر زوردیا ہے کہ وہ عالمی ادارہ صحت کی سربراہی کےلئے پاکستانی امیدوار ڈاکٹر ثانیہ نشتر کو ووٹ دیں جوکہ ٹےکنیکل اور میرٹ کے لحاظ سے تمام مطلوبہ معیارات پر پورا اترتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر ثانیہ نشتر بین الاقوامی معیار کی پبلک ہیلتھ سپیشلسٹ ہیں اور صحت عامہ کی مایہ ناز ماہر ہیں۔








