ڈسکہ کی تین ہونہار بہنوں کامنفرداعزاز،35 ویں نیشنل گیمز کبڈی ایونٹ میں گولڈ اور سلور میڈلز حاصل کئے

ڈسکہ۔ 16 دسمبر (اے پی پی):ڈسکہ کی تین ہونہار بہنوں نے 35 ویں نیشنل گیمز کبڈی ایونٹ میں گولڈ اور سلور میڈلز حاصل کر کے منفرد اعزاز اپنے نام کر لیا۔ فاطمہ ریاست نے واپڈا کی طرف سے کھیلتے ہوئے ایشین سٹائل کبڈی میں گولڈ میڈل جیتاجبکہ شانزہ ریاست اور صاعقہ ریاست نے آرمی کی طرف سے کھیلتے ہوئے سلور میڈلزجیتے، شانزہ ریاست ایشین گیمز میں بھی کبڈی اور ماس …

ڈسکہ۔ 16 دسمبر (اے پی پی):ڈسکہ کی تین ہونہار بہنوں نے 35 ویں نیشنل گیمز کبڈی ایونٹ میں گولڈ اور سلور میڈلز حاصل کر کے منفرد اعزاز اپنے نام کر لیا۔ فاطمہ ریاست نے واپڈا کی طرف سے کھیلتے ہوئے ایشین سٹائل کبڈی میں گولڈ میڈل جیتاجبکہ شانزہ ریاست اور صاعقہ ریاست نے آرمی کی طرف سے کھیلتے ہوئے سلور میڈلزجیتے،

شانزہ ریاست ایشین گیمز میں بھی کبڈی اور ماس ریسلنگ میں برونز میڈلزحاصل کر چکی ہیں۔ ڈسکہ کے شہریوں نے شاندار کامیابی پر انہیں مبارکباد دیتے ہوئے ان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔