ڈنمارک کے وفد نے واسا لاہور کا دورہ کیا،واٹر سپلائی، سیوریج اور واٹر مینجمنٹ کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ڈنمارک کے وفد کا واسا لاہور کا دورہ، میگا پراجیکٹس میں سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال

مزید خبریں
لاہور۔11نومبر (اے پی پی):ڈنمارک کے وفد نے واسا لاہور کا دورہ کیا،واٹر سپلائی، سیوریج اور واٹر مینجمنٹ کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ایم ڈی واسا لاہور غفران احمد نے وفد کا استقبال کیا۔وفد کی قیادت امپیکٹ فنڈ ڈنمارک کے انویسٹمنٹ ڈائریکٹر جیکب کلنگیمن اور پبلک ڈپلومیسی ٹیم لیڈر محمد بابر نے کی۔
ملاقات کے دوران وفد کو واسا لاہور کے جاری اور مجوزہ ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر ٹنل بورنگ پراجیکٹ، سرفیس واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ اور دیگر میگا پراجیکٹس کے حوالے سے خصوصی بریفنگ بھی دی گئی۔ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس میں سرمایہ کاری کے امکانات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ڈنمارک کے وفد نے واسا لاہور کے جاری اور مجوزہ ترقیاتی منصوبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔اس موقع پر ایم ڈی واسا غفران احمد نے کہا کہ شہریوں کو پائیدار واٹر سپلائی اور سیوریج کی سہولیات فراہم کرنا واسا لاہور کی اولین ترجیح ہے۔
جدید ٹیکنالوجی اور بین الاقوامی تعاون کے ذریعے واٹر سپلائی اور سیوریج کے نظام کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے۔ڈنمارک کے وفد نے واسا لاہور کی کاوشوں اور جاری ترقیاتی منصوبوں کو سراہا۔ملاقات میں ڈی ایم ڈی انجینئرنگ زیشان بلال،ڈائریکٹر پی اینڈ ای مدثر جاوید،ڈائریکٹر پی اینڈ ڈی ثمینہ آصف، ڈائریکٹر ہیڈکوارٹر فضا انجم، ڈپٹی ڈائریکٹر طیب ملک سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔







