ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی تاریخ کے طویل ترین شٹ ڈاؤن کے خاتمے کے معاہدے پر دستخط کر دیئے

واشنگٹن ۔13نومبر (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وفاقی حکومت کے طویل ترین شٹ ڈاؤن کے خاتمے کے لیے کانگریس سے منظور شدہ بجٹ معاہدے پر دستخط کر دیئے ۔رائٹرز کے مطابق اس معاہدے کے تحت وفاقی اداروں کے لیے فنڈنگ 30 جنوری تک بحال کر دی جائے گی، جس کے بعد حکومت اپنے معمول کے کام دوبارہ شروع کرے گی۔ یاد رہے کہ وفاقی حکومت کا جزوی شٹ …

واشنگٹن ۔13نومبر (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وفاقی حکومت کے طویل ترین شٹ ڈاؤن کے خاتمے کے لیے کانگریس سے منظور شدہ بجٹ معاہدے پر دستخط کر دیئے ۔رائٹرز کے مطابق اس معاہدے کے تحت وفاقی اداروں کے لیے فنڈنگ 30 جنوری تک بحال کر دی جائے گی، جس کے بعد حکومت اپنے معمول کے کام دوبارہ شروع کرے گی۔

یاد رہے کہ وفاقی حکومت کا جزوی شٹ ڈاؤن 1 اکتوبر کو فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث شروع ہوا تھا، جب ریپبلکن اور ڈیموکریٹک جماعتوں کے درمیان اخراجات، خصوصاً صحت کے منصوبوں سے متعلق اختلافات پیدا ہوئے تھے۔یہ شٹ ڈاؤن امریکی تاریخ کا طویل ترین ثابت ہوا، جس نے 2018-2019 کے دوران صدر ٹرمپ کے پہلے دورِ صدارت میں قائم ہونے والا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔

مزید خبریں