ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کے بین البراعظمی جوہری میزائل بنانے کے دعوے کو مسترد کر دیا

واشنگٹن ۔ 3 جنوری (اے پی پی) امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کے بین البراعظمی جوہری میزائل بنانے کے دعوے کو مسترد کر دیا ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق شمالی کوریا کے رہنما نے سالِ نو کے موقعے پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ بین البراعظمی میزائل کی تیاری آخری مراحل میں ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ ایسا نہیں ہو گا۔نو …

واشنگٹن ۔ 3 جنوری (اے پی پی) امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کے بین البراعظمی جوہری میزائل بنانے کے دعوے کو مسترد کر دیا ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق شمالی کوریا کے رہنما نے سالِ نو کے موقعے پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ بین البراعظمی میزائل کی تیاری آخری مراحل میں ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ ایسا نہیں ہو گا۔نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک اور ٹویٹ کے ذریعے شمالی کوریا کے اتحادی چین کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ وہ شمالی کوریا کو لگام دینے میں ناکام رہا ہے۔شمالی کوریا نے حال ہی میں دعویٰ کیا تھا کہ اس نے امریکا تک مار کرنے کی صلاحیت رکھنے والے میزائل کی تیاری میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔

Leave a Reply