نیویارک ۔24اکتوبر (اے پی پی):سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق صدربراک اوباما پر کڑی تنقید کی ہے۔العربیہ کےمطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی یہ تنقید ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب براک اوباما نے سوئنگ ریاستوں میں نائب صدر کی حمایت کے لیے کملا ہیرس کی انتخابی مہم میں بھرپور حصہ لیا۔ ٹرمپ نے لکھا کہ مُجھے لگتا ہے کہ اوباما ایک ’حقیقی بیوقوف‘ شخص ہیں کیونکہ میں نے …
ڈونلڈ ٹرمپ کی سابق صدر براک اوباما پر تنقید

مزید خبریں
نیویارک ۔24اکتوبر (اے پی پی):سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق صدربراک اوباما پر کڑی تنقید کی ہے۔العربیہ کےمطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی یہ تنقید ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب براک اوباما نے سوئنگ ریاستوں میں نائب صدر کی حمایت کے لیے کملا ہیرس کی انتخابی مہم میں بھرپور حصہ لیا۔
ٹرمپ نے لکھا کہ مُجھے لگتا ہے کہ اوباما ایک ’حقیقی بیوقوف‘ شخص ہیں کیونکہ میں نے انہیں دو بارمیں کملا ہیریس کے لئے مہم چلاتے ہوئے دیکھا ہے۔انہوں نے یاد دلایا کہ 2016ء میں اوباما نے انتخابات میں اس وقت کی ڈیموکریٹک امیدوار ہلیری کلنٹن کی حمایت میں مہم چلائی تھی جو بالآخر ٹرمپ نے جیت لی تھی۔ڈونلڈ ٹرمپ نےکہا کہ اوباما یہ مہم بھی نہیں چلانا چاہتے، مجھے لگتا ہے کہ وہ تھک چکے ہیں۔
میں نے انہیں بولتے ہوئے دیکھا اور مجھے لگتا ہے کہ وہ تھک گئے ہیں۔ وہ اب کافی بوڑھے لگتے ہیں لیکن یہ قدرتی امر ہے ، بڑھاپے میں انسان تھک جاتا .








