ڈونلڈ ٹرمپ کی شکل میں نیا رونالڈ ریگن سامنے آرہاہے، ٹرمپ کا دورصدارت امید افزاءثابت ہوسکتاہے، سعودی وزیر خارجہ

میونخ ۔ 20 فروری (اے پی پی)سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو رونالڈ ریگن سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ کا دورصدارت امید افزاءثابت ہوسکتاہے۔سعودی میڈیا کے مطابق یہ بات انہوں نے میونخ سیکیورٹی کانفرنس کے موقع پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوںنے کہاکہ جب 80کی دہائی میں رونالڈریگن امریکا کے صدر منتخب ہوگئے تو اس وقت بھی امریکی …

میونخ ۔ 20 فروری (اے پی پی)سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو رونالڈ ریگن سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ کا دورصدارت امید افزاءثابت ہوسکتاہے۔سعودی میڈیا کے مطابق یہ بات انہوں نے میونخ سیکیورٹی کانفرنس کے موقع پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوںنے کہاکہ جب 80کی دہائی میں رونالڈریگن امریکا کے صدر منتخب ہوگئے تو اس وقت بھی امریکی صدارتی عہدے سے متعلق خدشات کا اظہارسامنے آیا تھا تاہم بعد میں ہم نے دیکھا کہ ریگن کے دور میں امریکا اورسابق سوویت یونین کے درمیان تعلقات میں بہتری آئی اوربالاخر سرد جنگ کا خاتمہ ممکن ہوسکا۔انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ خلیج کیلئے ٹرمپ انتظامیہ اور ہماری ترجیحات یکساں ہیں،ٹرمپ داعش کو ختم کرنا چاہتے ہیں،ہم بھی یہی چاہتے ہیں، وہ ایران کے حد سے تجاوز کرنے کی کوششوں کے خلاف ہیں اور یہی ہماری کوشش ہے ۔

مزید خبریں

Leave a Reply