ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری مالدیپ میں منعقد ہونے والی کانفرنس میں شرکت کے لیے مالے پہنچ گئے

اسلام آباد ۔ 31 اگست (اے پی پی)ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری مالدیپ میں چوتھی جنوبی ایشیاء میں پائیدار ترقی کے ہداف پر منعقد ہونے والی کانفرنس میں شرکت کے لیے مالے پہنچ گئے۔مالدیپ پہنچنے پر ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کا استقبال مالدیپ کے سابق صدر محمد رشید، مالدیپ کی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر ایوا عبداللہ اور مالدیپ میں تعینات پاکستان کے سفر وائس ایڈمرل ریٹائرڈ وسیم اکرم …

اسلام آباد ۔ 31 اگست (اے پی پی)ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری مالدیپ میں چوتھی جنوبی ایشیاء میں پائیدار ترقی کے ہداف پر منعقد ہونے والی کانفرنس میں شرکت کے لیے مالے پہنچ گئے۔مالدیپ پہنچنے پر ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کا استقبال مالدیپ کے سابق صدر محمد رشید، مالدیپ کی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر ایوا عبداللہ اور مالدیپ میں تعینات پاکستان کے سفر وائس ایڈمرل ریٹائرڈ وسیم اکرم نے کیا۔کانفرنس میں جنوبی ایشیائی ممالک کے اسپیکرز اور ممبران پارلیمنٹ شرکت کریں گے۔ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری اس کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔دو روزہ کانفرنس بین الاقوامی پارلیمنٹری یونین آف (آئی پی یو) اور مالدیپ کے مجلس عوام (پارلیمنٹ) کے اشتراک سے منعقد کی جا رہی ہے۔

مزید خبریں