سیالکوٹ ۔11اکتوبر (اے پی پی):ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے سیالکوٹ میں متعدد صنعتی کارخانوں کا دورہ کیا۔ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے سیالکوٹ میں بننے والے کھیلوں کے سامان اور سرجیکل آلات کی تیاری کا مشاہدہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے سیالکوٹ کے ہنر مندوں کے کا م کو سراہا۔اور کہا کہ سیالکوٹ کے ہنر مندا پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کر رہے …
ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کا صنعتی کارخانوں کا دورہ

مزید خبریں
سیالکوٹ ۔11اکتوبر (اے پی پی):ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے سیالکوٹ میں متعدد صنعتی کارخانوں کا دورہ کیا۔ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے سیالکوٹ میں بننے والے کھیلوں کے سامان اور سرجیکل آلات کی تیاری کا مشاہدہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے سیالکوٹ کے ہنر مندوں کے کا م کو سراہا۔اور کہا کہ سیالکوٹ کے ہنر مندا پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ سیالکوٹ کے برآمد کنندگان اپنی روایتی اور غیر روایتی برآمدی مصنوعات کو دنیا میں برآمد کرکے بین الاقوامی تجارتی منڈیوںتک رسائی حاصل کرنے کی بڑی صلاحیت رکھتے ہیں۔قاسم خان سوری نے سالانہ ڈھائی ارب امریکی ڈالر کی زرمبادلہ حاصل کرکے قومی معیشت کو مستحکم کرنے میں سیالکوٹ کے برآمد کنندگان کے بنیادی کردار کو سراہا۔قبل ازیں ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے پاکستان تحریک انصاف کے راہنما احسان اللہ چوہدری کی پہلی سالانہ برسی کی تقریب میں شرکت کی ۔اس موقع پر ان کے ساتھ صوبائی وزیر خصوصی تعلیم پنجاب چوہدری محمد اخلاق ، پی ٹی آئی کی مرکزی رہنما ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان اور پی ٹی آئی کے مقامی رہنما وںاور کارکنان کی بڑی تعدادبھی موجود تھی۔








