ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کی چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے ملاقات دونوں رہنماﺅں نے موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہءخیال کیا

اسلام آباد ۔ 18 جولائی (اے پی پی) ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے ان کے چیمبر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں رہنماﺅں نے موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہء خیال کیا۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے چیئرمین سینیٹ کی خدمات پر اعتماد کا اظہار کیا۔ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ …

اسلام آباد ۔ 18 جولائی (اے پی پی) ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے ان کے چیمبر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں رہنماﺅں نے موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہء خیال کیا۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے چیئرمین سینیٹ کی خدمات پر اعتماد کا اظہار کیا۔ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ سینیٹ وفاق کی علامت ہے اور چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی بہترین انداز میں سینیٹ چلا رہے ہیں، وہ پاکستان اور بلوچستان کے لئے سوچ رہے ہیں۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کی بلوچستان اور ملک کیلئے خدمات کو سراہا۔ دونوں رہنماﺅں نے بلوچستان جیسے چھوٹے صوبے سے وفاق میں دو اہم سیٹوں پر نمائندگی دینے پر موجودہ سیاسی قیادت کو خراج تحسین پیش کیا۔

Leave a Reply