ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ کا ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمنسٹریشن قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سعید احمد میتلا کی ہمشیرہ کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار

اسلام آباد۔29دسمبر (اے پی پی):ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ نے ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمنسٹریشن قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سعید احمد میتلا کی ہمشیرہ کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ پیر کو اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے سعید احمد میتلا سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کسی قریبی عزیز خصوصاً ہمشیرہ کی وفات خاندان کے لیے ایک گہرا اور ناقابل تلافی …

اسلام آباد۔29دسمبر (اے پی پی):ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ نے ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمنسٹریشن قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سعید احمد میتلا کی ہمشیرہ کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ پیر کو اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے سعید احمد میتلا سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کسی قریبی عزیز خصوصاً ہمشیرہ کی وفات خاندان کے لیے ایک گہرا اور ناقابل تلافی صدمہ ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس دکھ کی گھڑی میں وہ سعید احمد میتلا اور ان کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ وہ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے، ان کے درجات بلند کرے اور سوگوار خاندان کو اس مشکل وقت میں صبر، استقامت اور حوصلہ عطا فرمائے۔