اسلام آباد۔2نومبر (اے پی پی):ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری سے وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار زبیدہ جلال نے پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔ملاقات میں بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں ، صوبے کے عوام کو درپیش مسائل اور ملک کی مجموعی سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ بلوچستان قدرتی وسائل سے مالا مال …
ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری سے وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار کی ملاقات، بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال

مزید خبریں
اسلام آباد۔2نومبر (اے پی پی):ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری سے وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار زبیدہ جلال نے پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔ملاقات میں بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں ، صوبے کے عوام کو درپیش مسائل اور ملک کی مجموعی سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ بلوچستان قدرتی وسائل سے مالا مال ہے تاہم ماضی میں اس صوبے کو نظرانداز کیا جاتا رہا اور صوبے کے عوام کے مسائل پر کوئی توجہ نہیں دی گئی جس کی وجہ سے صوبے کے عوام احساس محرومی کا شکار ہیں ۔ انہوں نے موجودہ حکومت کی طرف سے بلوچستان کی ترقی کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان بلوچستان کی ترقی میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں اور ان کی ہدایت پر صوبے میں کئی میگا ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے ۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ان منصوبوں کی تکمیل سے صوبے میں ترقی اور خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگااور صوبے کے عوام میں پائے جانے والی احساس محرومی کا خاتمہ ہوگا۔انہوں نے بلوچستان کی تعمیر و ترقی کے لئے وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار کی کاوشوں کو بھی سراہا۔ وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار زبیدہ جلال نے بلوچستان کی ترقی کے لئے ڈپٹی سپیکر کی گہری دلچسپی کی تعریف کرتے ہوئے انہیں صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر ہونے والے کام کی تفصیلات سے آگا ہ کیا ۔ انہوں کہا کہ حالیہ بجٹ میں بلوچستان کی تعمیر و ترقی کے لیے خطیر فنڈز مختص کئے گئے ہیں اور وفاقی حکومت صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر بلوچستان میں عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے کوشاں ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبے میں چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت اس وقت کئی منصوبوں پر کام جاری ہے جن کی تکمیل سے صوبے میں روزگار کےنئے مواقع پیدا ہوں گے اور عوام کا معیار زندگی بلند ہوگا ۔ انہوں نے ڈپٹی سپیکر کو یقین دلایا کہ بلوچستان کے عوام کو ان کے حقوق دلانے اور صوبے کے تعمیر و ترقی کو یقینی بنانے کے لئے کوئی دقیقہ فروغ گذاشت نہیں کیا جائے گا ۔ملاقات میں وزیر اعظم پاکستان کے رواں ماہ کے دوران متوقع دورہ شمالی بلوچستان جس میں وہ شمالی بلوچستان کی تعمیر و ترقی کے لئے ترقیاتی پیکیج کا اعلان کریں گے، پر بھی گفتگو ہوئی اور اس کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔








