اسلام آباد ۔ 2 اگست (اے پی پی) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے پارلیمنٹ لاجز میں اضافی فیملی سویٹ اور سرونٹ کوارٹر کی جلد تکمیل کیلئے سی ڈی اے کو اقدامات اٹھانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ 2011 میں شروع کیا گیا تھا جو اب تک مکمل نہیں ہوسکا۔ انہو ں نے پارلیمنٹ لاجز میں اضافی فیملی سویٹس اور سرونٹ کوارٹرز کی غیر معمولی …
ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی ہاﺅس اینڈ لائبریری کمیٹی کا اجلاس
اسلام آباد ۔ 2 اگست (اے پی پی) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے پارلیمنٹ لاجز میں اضافی فیملی سویٹ اور سرونٹ کوارٹر کی جلد تکمیل کیلئے سی ڈی اے کو اقدامات اٹھانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ 2011 میں شروع کیا گیا تھا جو اب تک مکمل نہیں ہوسکا۔ انہو ں نے پارلیمنٹ لاجز میں اضافی فیملی سویٹس اور سرونٹ کوارٹرز کی غیر معمولی تاخیر پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے کی تکمیل نہ ہونے کی وجہ سے نہ صرف اراکین پارلیمنٹ کو رہائش کے سلسلے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے بلکہ اس تاخیر کی وجہ سے اس کی لاگت میں بھی روز بروز اضافہ ہورہا ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار قومی اسمبلی کی ہاﺅس
اینڈ لائبریری کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا جو جمعہ کو پارلیمنٹ ہاﺅس
میں منعقد ہوا۔ ڈپٹی سپیکر نے قومی زبان کی ترویج پر زور دیتے ہو ئے کہا کہ اردو ہماری قومی زبان ہے اور اس کی ترویج ہماری اولین ترجیح ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ ہاﺅس اینڈ لائبریری کمیٹی کی تمام کارروائی اردو زبان میں ہوگی اور اس کی تمام رپورٹس، نوٹسز اور دیگر دستاویزات اردو میں جاری کئے جائیں گے۔









