اسلام آباد ۔ یکم ستمبر (اے پی پی) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ پائیدار ترقی کے لئے لازم ہے کہ اراکین پارلیمان کو مضبوط اور بااختیار بنایا جائے، پائیدار جمہوریت عوام کے حقوق اور اختیار کو یقینی بنا سکتی ہے، ہمیں بین الاقوامی پارلیمان کو مضبوط بنانے کے لئے بھی کوششیں کرنی چاہئیں، دنیا کی ایک چوتھائی آبادی جنوبی ایشیا میں آباد ہے۔ قدرت …
ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کا جنوبی ایشیا ممالک کے سپیکرز کی کانفرنس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ یکم ستمبر (اے پی پی) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ پائیدار ترقی کے لئے لازم ہے کہ اراکین پارلیمان کو مضبوط اور بااختیار بنایا جائے، پائیدار جمہوریت عوام کے حقوق اور اختیار کو یقینی بنا سکتی ہے، ہمیں بین الاقوامی پارلیمان کو مضبوط بنانے کے لئے بھی کوششیں کرنی چاہئیں، دنیا کی ایک چوتھائی آبادی جنوبی ایشیا میں آباد ہے۔ قدرت نے اس خطے کو بے شمار وسائل سے نوازا ہے۔ حالیہ عشروں کے دوران عالمگریت، آزادانہ تجارت، رسد کے تسلسل اور پیداواری نیٹ ورک نے ایشیا کو یکسر تبدیل کر دیا ہے۔ اتوار کو یہاں موصول ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق وہ جنوبی ایشیا ممالک کے سپیکرز کی کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیائی ممالک کے قابل احترام سپیکر صاحبان، اراکین پارلیمان اور صاحب بصیرت قائدین کو اس سربراہی اجلاس پرمبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایک ایسی دنیا میں رہ رہے ہیں جہاں پر ہم سماجی، اقتصادی، ماحولیاتی، انسانی حقوق اور سلامتی کے محاذوں پر ایک جیسے خطرات اور ذمہ داریوں سے نمبرد آزما ہیں۔








